دبئی(جنگ نیوز)قطر نے جمعرات کے روز اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنی سیکورٹی شراکت داری کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے ۔قطر نے اس الزام کو مکمل اور واضح طور پر غلط قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں دوحہ نے Axios کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں "معلومات کے ساتھ" ایک نامعلوم ذریعہ کا حوالہ دیا اور اسے ’’خطے میں افراتفری سے فائدہ اٹھانے والے اور امن کی مخالفت کرنے والوں کی طرف سے قطر اور امریکہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی واضح اور ناکام کوشش‘‘ قرار دیا گیا۔عالمی میڈیا آفس نے کہا "قطر اور امریکہ کی سیکورٹی اور دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بڑھ رہی ہے۔ دونوں ملک کئی برسوں سے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے آئندہ بھی مل کر کام کرتے رہیں گے"۔