• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی ارکان سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہو گئے ۔سینیٹر اعظم سواتی نے  اقتصادی امور ،صحت ، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی بھی چھوڑ دی، سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا، تفصیلات کے مطابق سینٹر اعظم خان سواتی نے بھی پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر اعظم سواتی نے اقتصادی امور ،صحت ، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی بھی چھوڑ دی۔
اہم خبریں سے مزید