• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کرپٹو گرافک اور آئی ٹی سیکورٹی ڈیوائسز اسٹینڈرڈ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے کرپٹو گرافک اور آئی ٹی سیکورٹی ڈیوائسز اسٹینڈرڈ کی منظوری دیدی ، جو پاکستان سیکیورٹی اسٹینڈرڈ(پی ایس ایس ) کہلائے گا ، یہ اسٹینڈرڈ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی ) کی سفارش پر تیار کیا ہے، یہ فریم ورک پرانے اور غیر واضح TM-27 ماڈل (1994) کی جگہ لے گا ،پاکستان سیکیورٹی اسٹینڈرڈ جون 2028 سے نافذ العمل ہوگا، اس اسٹینڈرڈ سے کرپٹوگرافک اور آئی ٹی سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال اور سرٹیفکیشن ہوگی، کرپٹوگرافک اور آئی ٹی آلات کے لیے چار سطحوں پر سیکیورٹی کی درجہ بندی کی گئی ہے، سیکورٹی اسٹینڈرڈکے تحت کرپٹوگرافک پرائمٹیوز کو علیحدہ طور پر جانچا جائے گا، ہارڈ ویئر سیکیورٹی ماڈیولز، انکرپشن ڈیوائسز اور فائر وال کی سیکورٹی جانچ ہوگی
اہم خبریں سے مزید