اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنا کہ نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر میرے جونیئر افسر ہیں، لہٰذا میں انکی ماتحتی میں کام نہیں کر سکتا۔