• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ستمبر کیلئے آر ایل این جی قیمتوں میں 2.63 فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد(اسرار خان)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2025کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کی بنیادی وجہ زیادہ ٹرمینل چارجز بتائی گئی ہے، اس کا اثر صنعتی، تجارتی اور بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر پڑے گا۔جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ نرخ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ دونوں پر لاگو ہوں گے۔حکومت نے حال ہی میں نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم کی ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کو مقامی گیس کے بجائے درآمدی گیس فراہم کی جائے گی، جس کے بل بھی ماہانہ آر ایل این جی قیمت ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ تبدیل ہوں گے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل نیٹ ورک پر آر ایل این جی ٹرانسمیشن قیمت 2.36 فیصد اضافے کے بعد11.2365 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی، جبکہ ڈسٹری بیوشن ریٹ 2.38 فیصد بڑھ کر12.0127 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید