• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاران: خانہ بدوشوں پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، 4 کو اغوا کر لیا گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خاران میں نامعلوم افراد کی خانہ بدوشوں پرفائرنگ سے تین بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد کو اغوا کر لیا گیا، مرنے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل، پولیس اور فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کا آ غاز کر دیا ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس کے مطابق خاران کے علاقے پتکن خیموں میں رہائش پذیر خانہ بدوش پر گزشتہ رو ز ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اندھا فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین بھائی جنگی خان ،صاحب خان ،نصرت عرف اشرف اور ثناء اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مسلح افراد نے چار افراد صابر ، بہادرخان ، نوکر خان اور احمد خان کواغواء کرکےلے گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا
اہم خبریں سے مزید