• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور سے پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیلابی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینیئر رہنماوَں نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی فریال تالپور سے ملاقات کرنے والوں میں نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد، زمرد خان اور مرتضیٰ ستی شامل تھے ملاقات کے دوران پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سمیت ملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا فریال تالپور نے کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے سب کو مل جُل کر کام کرنا ہوگا: فریال تالپور پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید