• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے اپنے جرم کو جواز فراہم کرنے کی مایوس کن کوشش کی، قطر

تل ابیب، کراچی (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر پر فضائی حملہ  میں اسامہ بن لادن کیخلاف کیے گئے امریکی آپریشن جیسا ہے، جب امریکا نے اسامہ بن لادن کو مارا تو کسی نے افسوس نہیں کیا بلکہ دنیا نے امریکی کی تعریف کی، دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دوحہ پر حملے کا القاعدہ کے تعاقب سے موازنہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے جرم کو جواز فراہم کرنے کی مایوس کن کوشش ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر کا دن یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ختم کرنے کا عزم کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں  نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔ ان کے مطابق قطر نہ صرف انہیں پناہ دیتا ہے بلکہ مالی  سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ میں قطر اور دیگر ممالک کو خبردار کرتا ہوں کہ یا تو  ان  کو ملک سے نکالیں یا انہیں عدالت میں لائیں، ورنہ ہم خود کارروائی کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید