اسلام آباد(اسرار خان)پاکستان کی سرکاری شعبے کی سب سے بڑی حالیہ تبدیلی میں حکومت نے یکم ستمبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام 11,406 ملازمین کیلئے معاوضہ کا پیکیج 25.5 ارب کا ہے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ پیکج ملک کی سب سے بڑی سرکاری ریٹیل چین کے 5,229 مستقل ملازمین (13.18ارب روپے مختص)، 3,323 کنٹریکٹ ملازمین (3.6ارب روپے) اور 2,854 ڈیلی ویجز ملازمین (2.71ارب روپے) پر مشتمل ہے۔ مزید 5.75ارب روپے تنظیمی اخراجات اور مرحوم ملازمین کی بیواؤں کی معاونت کے لیے رکھے گئے ہیں۔سرکلر کے مطابق وہ مستقل ملازمین جن کی سروس میں دو سال یا اس سے کم عرصہ باقی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مجموعی تنخواہ دی جائے گی۔کنٹریکٹ ملازمین کو 30سے 35 بنیادی تنخواہیں، ڈیلی ویجز کو 5.5 لاکھ سے 11لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جائیگا۔20 سال سے زائد سروس والے ملازمین کو ہر مکمل سال کے بدلے موجودہ بنیادی تنخواہ کے دو گنا دیے جائیں گے۔ جبکہ 20 سال سے کم سروس والے ملازمین کو یا تو ہر مکمل سال کے بدلے موجودہ بنیادی تنخواہ کے تین گنا یا باقی مہینوں کی موجودہ بنیادی تنخواہ کا 1.25 گنا (زیادہ سے زیادہ 50 ماہ تک) دیا جائے گا ، جو بھی زیادہ ہو۔کنٹریکٹ ملازمین کو درج ذیل کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔