• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم میں اسرائیلی کنڈکٹر کی وجہ سے جرمن آرکسٹرا کی پرفارمنس منسوخ

برسلز(نیوز ڈیسک)بیلجیم کے ایک میوزک فیسٹیول میں ایک معروف جرمن آرکسٹرا کی پرفارمنس اسرائیلی کنڈکٹر کے باعث منسوخ کر دی گئی، جس پر جرمنی نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔جرمن وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تنقید کے پردے میں ثقافتی بائیکاٹ شرمناک ہے۔بیلجیم کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہہ میں یہودی برادری کو نیتن یاہو کی پالیسی سے نہیں ملانا چاہئے۔جرمن میڈیا کے مطابق فلینڈرز فیسٹیول گینٹ میں 18 ستمبر کو میونخ فلہارمونی آرکسٹرا نے اسرائیلی کنڈکٹر لہاو شانی کی قیادت میں پرفارم کرنا تھا، جو 2026/27سیزن سے باضابطہ طور پر اس آرکسٹرا کے چیف کنڈکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس وقت اسرائیل فلہارمونی آرکسٹرا کے میوزک ڈائریکٹر ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید