• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں لسانی بنیادوں پر نسل کشی میں ملوث ہے: امریکی سینیٹر

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز  جیف مرکلی کرس وین ہولین—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز  جیف مرکلی کرس وین ہولین—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں لسانی بنیادوں پر نسل کشی میں ملوث ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 ڈیموکریٹک سینیٹرز نے غزہ کے دورے سے واپسی پر ایک 21 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی نیتن یاہو حکومت غزہ میں حماس کے خاتمے سے کہیں آگے جاچکی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے جس سے ان کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔

سینیٹر کرس وین ہولین نے کہا کہ ہم نے خود اس بات کا مشاہدہ کیا کہ نیتن یاہو کی حکومت حماس کو دی جانے والی سزا میں غزہ کے عوام کو بھی شامل کرلیا ہے۔

غزہ کے حوالے سے ڈیموکریٹک سینیٹرز کی رپورٹ تحریر کرنے والے دوسرے سینیٹر جیف مرکلی بھی کیپٹل ہل میں رپورٹ پیش کرنے شامل تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید