• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا پر ردعمل دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا کو مایوس کن قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے کر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

پانچ رکنی بینچ میں 3 ججز نے سزا کےحق میں فیصلہ دیا۔ گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سابق صدر کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

سابق برازیلین صدر بولسونارو کے حق میں متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

واضح رہے کہ صدر بولسونارو پر 2022ء کے الیکشن کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید