• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین باسکٹ بال کھلاڑی کینسر کے باعث 30 برس کی عمر میں چل بسی

فوٹوز : امریکی میڈیا
فوٹوز : امریکی میڈیا 

آسٹریلیا کی باسکٹ بال کھلاڑی تیانا مانگا کاہیا کینسر کے باعث 30 برس کی عمر میں چل بسی۔

امریکی میڈیا کے مطابق باسکٹ بال کی کھلاڑی اور وومن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایسن (ڈبلیو این بی اے) کی سابق اسٹار اور آسٹریلوی باسکٹ بال کھلاڑی تیانا مانگا کاہیا جمعرات کو کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

تیانا مانگا صرف 30 برس کی تھیں، انہوں نے اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے درمیان آخری سانسں لیں، اہلخانہ نے باسکٹ بال اسٹار کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی ہے۔

خاتون کھلاڑی کو 2019 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیموتھراپی، ڈبل ماسٹیکٹومی اور سرجری کروائی اور 2021 میں امریکا کی سیراکیوز یونیورسٹی سے کھیل میں شاندار واپسی کی۔ لیکن 2023 میں کینسر دوبارہ شدت اختیار کر گیا اور وہ ریٹائرمنٹ پر مجبور ہو گئیں۔

اس سال جون میں انہوں نے این بی ایل 1 کی ٹیم سدرن ڈسٹرکٹس اسپارٹنز کے لیے حیران کن انداز میں دوبارہ کورٹ میں قدم رکھا، مگر بیماری نے انہیں جلد ہی کھیل سے دور کر دیا۔ 3 ستمبر کو انہوں نے آخری بار کورٹ کو خیرباد کہا اور ایک ہفتے بعد انتقال کر گئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید