رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز، چیتھم ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کا تعارف کرواتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی مظالم اور قطر سمیت متعدد ممالک پر اسرائیلی حملوں کی تعداد گنوا دی۔
اپنے اس انداز میں تعارف پر اسرائیلی صدر پہلو بدلتے رہے۔
چیتھم ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسرائیلی صدر کے تعارف میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں اب تک 60 ہزارفلسطینی قتل کیے جا چکے، جس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک سال میں قطر سمیت 7 ممالک پر حملے کیے، اسرائیلی اقدامات کی عالمی مذمت اور بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، برطانیہ، فرانس، کینیڈا سمیت متعدد ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے والے ہیں۔