• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے عارضی پناہ گاہ پر حملہ کر کے 12فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ایک اسکول میں قائم عارضی پناہ گاہ پر حملہ کر کے 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عالمی ادارہ صحت نے اپیل میں کہا کہ غزہ میں موجود 15 ہزار افراد کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے جن میں 3 ہزار 800 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک 64 ہزار 756 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ہزاروں افراد کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ شہر کی تباہ حال عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید