• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈیوسر بننا میرے لیے گیم چینجر ثابت ہوا، مزید عاجز بن گئی: ہما قریشی

ہما قریشی—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
ہما قریشی—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ و پروڈیوسر ہما قریشی کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر بننا میرے لیے گیم چینجر ثابت ہوا، اس تجربے سے میں مزید عاجز بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی بطور پروڈیوسر فلم ’بیان‘ کا ٹورنٹو انٹرنیشل فلم فیسٹیول 205ء (ٹی آئی ایف ایف) میں پریمیئر ہوا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بھائی ثاقب سلیم کے ساتھ اپنا پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا ہے۔

ہما قریشی نے اس حوالے سے ثقافتی تعاون کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کے بارے میں بات کی ہے۔

اداکارہ ہما قریشی کی فلم ’بیان‘ حال ہی میں جاری ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں ریلیز ہوئی اور اداکارہ نے ٹی آئی ایف ایف میں پہلی بار شرکت کی ہے۔

انہوں نے ناصرف اس فلم میں اداکاری کی ہے بلکہ وہ اس کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر بھی ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے پروڈیوسر بننے کا یہ تجربہ میرے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے ہمدردی سکھائی، فلم سازی کے عمل کو سمجھنے میں مدد دی اور مجھے مزید عاجز بنا دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید