• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے یقین نہیں کہ قطر ابھی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ اتحادیوں سے کیا مطالبہ کرے گا: روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ قطر ابھی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ اتحادیوں سے کیا مطالبہ کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انکی قطری وزیراعظم سے اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مختصر بات ہوئی تھی۔

مارکو روبیو نے امریکا سے اسرائیل روانگی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، حماس سے اب بھی نمٹنا ہے اور دعویٰ کیا کہ خطے میں کوئی بھی حماس کو وہاں نہیں دیکھنا چاہتا۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پسند نہیں کیا جس طرح یہ سب کچھ ہوا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہودی بستیوں کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے صحافی نے پوچھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں اب فلسیطنی ریاست قائم ہی نہیں ہوسکے گی۔ جس کے جواب میں امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسکی ایک وجہ مختلف ممالک بشمول کینیڈا اور یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیلی ردعمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید