سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل کو 2 بیٹوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور ان کے بیٹوں پر سینئر بیوروکریٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے، ان کے خلاف سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف سیکریٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے مقدمہ درج کروایا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے میرے دفتر میں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور نازیبا زبان استعمال کیں۔