• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و مصر کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور مصر نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوحہ میں مصری ہم منصب بدر عبداللطیف سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور بدر عبداللطیف نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور ساتھ ہی فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حملوں کو خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور بدر عبداللطیف نے ملاقات کے دوران مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید