• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال، پیپلز پارٹی کا سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال نارمل ہونے تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہینگی نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماوں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لئے رلیف کئمپس قائم کریں۔

ملک بھر سے سے مزید