• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر، کویت، امارات کی جانب سے پاک فوج پر حملے کی شدید مذمت

دوحہ، ابوظہبی،کویت سٹی (آئی این پی) سعودی عرب کے بعد قطر ،کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہدا کے خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔ قطری وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کرتے ہیں خواہ اس کیلئے کوئی بھی جواز پیش کیا جائے۔ کویت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیانات میں حملوں کی شدید مذمت متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں متاثرہ خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

ملک بھر سے سے مزید