• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

باجوڑ (این این آئی) باجوڑمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ سالارزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ 6عدد کلاشنکوف، ایک عدد لانگ مشین گن (سقیل)، 35 عدد میگزین اور 900 عدد کارتوس برآمد کر لئے ۔سرکل ڈی ایس پی اتمان سالارزئی بخت منیر اور ایس ایچ او تھانہ سالارزئی بادشاہ رحمان کی نگرانی میں تھانہ سالارزئی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف اور ایک عدد لانگ گن/سقیل برآمد کرلیا۔ تاہم اس دوران ملزمان مکئی/ جوار فصل کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملک بھر سے سے مزید