• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل سوار پر تھپڑوں کی بارش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مکی شاہ تھانے کی حدود میں نئے پل کے قریب ٹریفک پولیس کے اہلکارنے موٹرسائیکل سوار پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی حیدرآباد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ کرنے اور ایس پی سٹی کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مکی شاہ تھانے کی حدود میں نئے پل پر تعینات ایک ٹریفک اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روک کر کاغذات کی چیکنگ کے دوران رشوت طلب کی تھی جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ٹریفک اہلکارنےشہری پر تھپڑوں کی بارش کردی‘اس دوران تشدد کا شکار شہری نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی بدتمیزی اور اسے مارنے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید