اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور دوحہ پر بلااشتعال اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ نے ٹیلیفون کیا۔دونوں رہنمائوں نے دوحہ میں 14 ستمبر کو ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے طریقہ کار اور تفصیلات بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔