• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 16ستمبر کو درخواست پر سماعت کریگا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے موقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی کارروائی اور کورٹ مارشل کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا، کیس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید