پشاور(سٹاف رپورٹر )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کی اسلام آباد منتقلی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، اس ردو بدل کے بعد اس میں شدت کے ساتھ اضافہ ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ پشاور میں موجود ایف سی ہیڈ کوارٹر زکی تاریخی اہمیت اور افادیت ہے اور یہاں پر تمام معاملات ٹھیک ٹھاک چل رہے ہیں، صوبہ میں دہشت گردی کی جاری لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اقدام کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔