لاہور (خبرنگار) مختلف دیہاتوں میں متاثرین اور میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ کے اراکین کے فیلڈ میں موجود رہنے کی وجہ سے سیلاب متاثرین کو بھی حوصلہ ہوا ہے اور ریلیف آپریشن منظم طریقے سے انجام پایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کو بھی دو وقت کا دودھ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو ان کے کیمپوں میں تین وقت کے معیاری کھانے اور پینے کیلئے صاف پانی کی سہولت اس انداز سے فراہم کی گئی ہے کہ میں اور سینئر منسٹر خود بھی وہی کھانا اور پانی استعمال کرتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سیت پور کا راستہ منقطع ہونے کے باوجود متاثرین کو فوڈ سپلائیز دن میں 3مرتبہ بھیجی جا رہی ہے۔