لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس مہم سے بچیاں مستقبل میں یوٹرس کے کینسر سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ڈاکٹر لیلیٰ شفیق گائناکالوجسٹ و ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال نے کہاکہ ایچ پی وی ویکسین بچیوں کو بچپن میں ایک ایسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے جو مستقبل میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ویکسین 9 تا 14سال کی عمر کی تمام بچیوں کے لیے بالکل مفت سرکاری ہسپتالوں میں ویکسینیشن مراکز میں دستیاب ہے، یہ قومی مہم 27ستمبر تک جاری رہے گی۔