• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل میں سیلاب زدگان کا ساتھ دیا جائے، علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی ، جماعتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لئے مثالی ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں ضلع قصور کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔
لاہور سے مزید