لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں کیمیکل رسک مینجمنٹ کے نصاب کی تیاری پر پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کے تحت حکومت پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعاون سے دنیا کو پر امن اور محفوظ بنانے کیلئے تمام بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔