ممبئی(اے ایف پی)صدر ٹرمپ کےبھاری ٹیرف تنازع کوحل اور تعلقات میں پڑی دراڑ کو دور کرنے کیلئے امریکہ اور بھارت کے مابین آج نئی دلی میں مذاکرات ہورہےہیں۔دونوں ممالک سفارتی سرد مہری کے باوجود مذاکرات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق بھارت اور امریکہ محصولات تنازع کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی سلسلےمیں آج دارالحکومت نئی دہلی میں تجارتی مذاکرات ہورہےہیں۔ واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری کے بدلے میں بھارت پر محصولات کو 50 فیصد تک بڑھانے کے فیصلے نے( جو کہ یوکرین جنگ پر ماسکو پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے)دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔لیکن اس سفارتی سرد مہری کے باوجود، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔