• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج غزہ سٹی میں داخل، بڑا زمینی و فضائی حملہ، شہر خالی کرانا شروع کردیا، 90 فلسطینی شہید، نسل کشی روکی جائے، اقوام متحدہ

غزہ سٹی، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے سب سے گنجان آباد شہر غزہ سٹی میں داخل ہوگئیں، غزہ سٹی پراسرائیلی فوج کا بڑازمینی وفضائی حملہ،صہیونی فوج کی غزہ کے باسیوں کو فوری نکلنے کی دھمکی ،شہر خالی کروانا شروع کردیا،40فیصد شہریوں کو جنوب کی طرف دھکیل دیا،رات بھر تباہی، بمباری اور گولہ باری میں مزید 90فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،اسرائیلی طیاروں کی زعقوت فیملی کے مکان پر بمباری سے یک ہی خاندان کے 23افراد شہید ہوگئے،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شہید بچوں کے ٹکڑوں کو ملبے سے نکالا،خواتین ،بزرگ افراد اور بچوں سمیت متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے،اسرائیلی فوج کے مسلط کردہ جبری قحط سے بھی مزید تین فلسطینی دم توڑ گئے ہیں،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت 10ہزار سے زائد بچوں کو شدید قحط کا سامنا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو مصبیت پڑجائیگی ،یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سٹی پر حملہ مزید موت اور تباہی لائے گا، برطانیہ اور جرمنی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا ہے،اسرائیل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے معاملے پر تل ابیب کے خلاف مجوزہ پابندیاں لگانے سے گریز کرے،امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کے لیے انتہائی محدود وقت، شاید چند دن باقی ہیں،اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے ، برطانیہ اور انسانی حقوق تنظیموں کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،اسرائیلی طیاروں کی یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر بھی بمباری ، حوثیوں کے عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا دفاعی فضائی نظام اسرائیلی طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے باسیوں کو فوری طور پر علاقے سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے شہر کو "خطرناک جنگی زون" قرار دیا ہے۔ فوجی ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حماس کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور شہریوں کو الرشید اسٹریٹ کے ذریعے جنوب کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید