• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کو قیمتوں میں اتار چڑھاؤ حکمت عملی بنائی جائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کھاد بنانے والے اداروں کو گیس کی پائیدار فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی،انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں کو قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،قلت سے محفوظ رکھنےکی حکمت عملی بنائی جائے۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال، کھاد کے پلانٹس کے لیے گیس کی موجودہ مختص رقم اور کسانوں کی استطاعت کے ساتھ صنعت کی پائیداری کو متوازن کرنے کے لیے آپشنز کا جائزہ لیا۔ نائب وزیر اعظم نے وزارتوں، ریگولیٹرز اور صنعت کے درمیان ایک مربوط نکتہ نظر کی ضرورت پر زور دیا تاکہ متوقع گیس کی فراہمی کی ضمانت دی جاسکے مارکیٹ میں بگاڑ کو روکا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید