• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے، نیتن یاہو

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ دنیا میں جس کسی کے پاس بھی موبائل فون ہے، اس کے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے۔مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا جو بھی موبائل فون کا مالک ہے وہ بنیادی طور پر اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا اٹھائے ہوئے ہے۔اس دوران نیتن یاہو نے اسرائیل کی ادویات، ہتھیار اور فون بنانے کی صلاحیت کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید