کراچی(محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر) دنیا کی خوبصورت ترین ایونیو ’’شانز الیزے‘‘ (Champs-Elysées) کے 20 فیصد جائیداد کا مالک قطر ہے۔ لینڈ پلیس ڈی لا کونکورڈ اور آرچ ڈی ٹرائیومف کے درمیان تقریباً دو کلومیٹرز پر مشتمل عالمی سطح پر مشہور’’شانز الیزے‘‘ کس کی ملکیت ہے؟ مغربی میڈیا لی مونڈے کے مطابق پبلک لینڈ رجسٹری فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ قطر،یا مزید مختصراً قطری خاندان یا انوسمنٹ فنڈز دنیا کی خوبصورت ترین ایونیو ’’شانز الیزے‘‘ (Champs-Elysées) کے 1.3کلومیٹر ایونیو میں سے 390 میٹرز کے مالک ہیں ۔ یہ علاقہ دنیا کی خوبصورت ترین ایونیو کہلاتا ہے۔فرانس اور قطر کے درمیان 1990کی دہائی میں دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے گئے اور یوں بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔معاہدہ ملک اور اس کے شہریوں کو غیر معمولی ٹیکس کے فوائد،بشمول پراپرٹی کیپٹل اور انویسٹمنٹ انکم ٹیکس میں استثنیٰ دیتا ہے۔گلف امارات جس کا سفارت خانہ آرک ڈی ٹرائیوف کے معاملات دیکھتا ہے نے ایونیو ڈیس چیمپس ایلیسیس پر عمارتیں حاصل کی ہیں۔اس میں اسٹریم لائن ماڈرن آرٹ ڈیکو طرز کی عمارت شامل ہے جو اس سے قبل ورجن میگا اسٹور تھی اور اسے خودمختار ویلتھ فنڈ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے 2012میں دی گروپاما انشورنس کمپنی سے 500ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔آج ان بلڈنگ ہاؤسز میں گلیریز لفایٹ اور مونو پرکس اسٹورز ہیں۔ایک اور نمبر 103-111،جو قطر کے خودمختار ویلتھ فنڈ نے ایچ ایس بی سی سے 2010میں 440ملین پاؤنڈ میں خریدا۔اس کا مستقبل کا کرایہ دار؟لوئس وئیوٹن اور دیگر بڑی فیشن ڈیزائنر کی کمپنیاں اور ہوٹلز ہو سکتے ہیں۔