• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ نصراللّٰہ کی ٹوپی اور حقہ قومی اسمبلی لابی میں بطور یاد گار سجا دیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابائے جمہوریت، مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان کی بائیسویں برسی کے موقع پر ان کی سیاسی جدوجہد اور گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خان کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں انکی زیرِ استعمال ٹوپی اور حقہ قومی اسمبلی کے ہال آف آنر میں بطورِ یادگار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خان کی دیانتداری، اصول پسندی اور جمہوری اقدار سے وابستگی نواجون نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خان ایک مدبر اور روادار سیاستدان تھے۔
اہم خبریں سے مزید