• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنریشن زی انقلاب: نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا کے بعد اب کس کی باری؟

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیا میں کرپشن، ناانصافی اور اقربا پروری کے خلاف نوجوانوں کا غصہ سیاسی بغاوت میں ڈھل رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنریشن زی کے انقلاب میں نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا میں حکومتیں تبدیل ہوئیں، اب کس کی باری ہے؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ نیپال میں اولی، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ اور سری لنکا میں راجہ پکسے نوجوانوں کے احتجاج کے ہاتھوں اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے نئی نسل کو منظم ہونے اور اپنی آواز بلند کرنے کا طاقتور ہتھیار دیا۔ ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیا میں نوجوان ایک دوسرے سے تحریک اور حکمتِ عملی سیکھ کر مشترکہ انقلابی لہر بنا رہے ہیں۔ خطے میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوتیں حالیہ برسوں میں حکومتوں کے خاتمے کا باعث بنی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید