بیروت (جنگ نیوز) اسرائیل کی حامی عیسائی ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی مہاجرین اور لبنانی شہریوں کے سفاکانہ قتل عام کی آج43ویں برسی ہے۔ یہ قتل عام صابرا اور شاتیلا کے مہاجر کیمپوں میں کیا گیا۔ عیسائی ملیشیا نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں بے گناہوں کو بے دریغ شہید کیا۔ 9500فلسطینی اور لبنانی شہید کیے گئے۔ اس موقع پر عیسائی، ملیشیا نے جنسی درندگی کا بھی مظاہرہ کیا اور لاشوں کو مسخ کیا۔