دبئی (عبدالماجد بھٹی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی اور سپر فور مرحلے کیلئے کوالی فائی کرلیا۔ 154 کے جواب میں ناکام ٹیم 146رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مستفض الرحمن نے28رنز دے کر تین، نسیم احمد، تسکین احمد اوررشاد حسین نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ افغانستان نے گروپ بی میں ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے تین میں سے دو میچ جیتے ، ایک ہارا ہے۔ جمعرات کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔