• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ لیجنڈ رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس (اے ایف پی) ہالی وڈ لیجنڈ رابرٹ ریڈفورڈ، جو بطور اداکار اور ہدایتکار چھ دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے مالک تھے، منگل کی صبح یوٹاہ میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔ریڈفورڈ نیند میں ہی چل بسے۔ 1969 میں ریڈفورڈ نے پال نیومین کے ساتھ ہپی ویسٹرن فلم "بچ کیسیڈی اینڈ دی سنڈینس کڈ" میں ایک دلکش ڈاکو کے کردار سے شہرت حاصل کی۔20برس تک اداکاری کے بعد وہ کیمرے کے پیچھے آئے اور آسکر یافتہ ہدایتکار بنے۔ ریڈفورڈ کا اصل نام چارلس رابرٹ ریڈفورڈ جونیئر تھا، وہ 18اگست 1936کو سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک اکاؤنٹنٹ کے بیٹے تھے۔ریڈفورڈ کی پہلی اہلیہ لولا وان ویگنن سے ان کے چار بچے ہوئے جن میں سے ایک بچپن میں انتقال کر گیا2009 میں انہوں نے جرمن آرٹسٹ اور اپنی دیرینہ دوست سبیلے زاگارز سے شادی کی۔
اہم خبریں سے مزید