اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ موسمیات نے حالیہ بارش کے اسپل کے دوران گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs) الرٹ جاری کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر تک گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ آندھی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے، ان موسمی حالات کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs) کا خطرہ موجود ہے۔