• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مودی آج استعفیٰ اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرینگے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار)بھارتی وزیراعظم مودی آج 75 سال کے ہوگئے پورے بھارت میں سوال گونج رہا ہے کہ کیا وہ آج اپنے استعفا اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرینگے،بی جے پی/آر ایس ایس نے ریٹائرمنٹ کی عمر 75 سال مقرر کر رکھی ہے سابق نائب وزیراعظم اڈوانی یونین وزرا مرلی منوہر جوشی، یشونت سنھا، ستیہ پال سمیت چالیس رہنما 75سال پر ریٹائر کر دیئے گئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا،27ستمبر کو مسلمان دشمن آرایس ایس کی پورے بھارت میں صد سالہ جشن اور تقریبات ہونگی اس کا سربراہ مو ہن بھگوت 11 ستمبر کو 75 سال کا ہو گیا،وزیراعظم شہباز شریف 23ستمبر کو 75 سال کے ہو جائیں گے وہ سالگرہ اقوام متحدہ میں منائیں گے سالگرہ کے دن انکی صدر ٹرمپ سے اولین سر سری ملاقات استقبالیہ ضیافت میں ہو سکتی ہے جو ٹرمپ دینگے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج پچھتر سال کے ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ہی پورے بھارت میں اس سوال کی گونج ہے کہ وہ آج رات تک اپنے علاقے اور سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کریں گے۔ اس کا سبب حکمران بی جے پی کی رہنما پارٹی آر ایس ایس راشٹریہ سیوک سنگھ کا فیصلہ ہے کہ اس کا ہر رہنما پچھتر سال کی عمر کو پہنچتے ہی ریٹائر ہونے کا اعلان کردے اور عہدے سے مستعفی ہوجائے۔ اس اصول کے تحت بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن ایڈوانی، مرکزی وزراء یشونت سہنا، مرلی منوہر جوشی، سیتہ پال سمیت کم و بیش چالیس رہنما گزشتہ دس سال میں سیاست سے سنیاس لے چکے ہیں۔اسے بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) میں غیر سرکاری ریٹائرمنٹ کی عمر قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مودی سے75سال عمر ہونے پر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید