اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نےبنکنگ چینل کی بجائے براہ راست رقم کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2026کیلئے 16نجی حج کمپنیوں کو سروس پرو وائیڈر زایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کردی ہے۔یگریمنٹ کی پاسداری کو یقینی بنا یا جا ئے،خلاف ورزی پر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیاجا ئے گا،حج کوٹہ بھی واپس لے لیا جا ئے گا۔ یہ وارننگ سیکشن افسر حج آر گنائزرز( HGO) بہادر حسین نے جاری کی ہے۔ وارننگ میں ایگر یمنٹ کی کلازون اے کا حوالہ دیاگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام حجاج کی بکنگ کو ڈیجٹلائز کیا جا ئے گا اور اسے بنکنگ چینل کے ذر یعے ہی کنڈکٹ کیا جا ئے گا۔