اسلام آباد(اسرارخان) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیصلہ دیا ہے کہ کولڈ اسٹوریجز جو پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور طویل مدتی ذخیرہ اندوزی میں استعمال ہو رہے ہیں، انہیں صنعتی ٹیرف پر بل کیا جائے گا، جب کہ صرف قلیل مدتی ریٹیل اسٹوریج کے لیے استعمال ہونے والی سہولیات تجارتی ٹیرف کے تحت ہی رہیں گی۔ یہ فیصلہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، بشمول کے-الیکٹرک، پر فوری طور پر لاگو ہوگا۔