• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی سینیٹر انوشہ رحمان کی جانب سے ریگولیٹری باڈیز کی تنخواہوں کے اختیارات واپس لینے کا بل پیش

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر انوشہ رحمان نے ایوانِ بالا میں پرائیویٹ ممبر بل جمع کرایا ہے، جس میں تین ریگولیٹرز کے بورڈز سے بھاری تنخواہیں اور مراعات مقرر کرنے کے اختیارات واپس لینے اور انہیں وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے حالیہ برسوں میں اپنے سربراہان اور اعلیٰ عہدیداران کے لیے کروڑوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات بڑھا دیں، وہ بھی وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر۔ وزارت خزانہ کے سیکریٹری، جو بعض بورڈز میں وفاقی حکومت کے نمائندے کے طور پر موجود ہیں، اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔
اہم خبریں سے مزید