• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبے کیلئے 5.5 ارب ڈالر سے زائد کی بین الاقوامی فنانسنگ حاصل

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت، ریکوڈک مائننگ کمپنی نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 5.5 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ وعدے حاصل کر لیے ہیں، جو اس کی اصل فنڈنگ کی ضرورت 3.74 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ضلع چاغی بلوچستان میں واقع 7.48 ارب ڈالر کا یہ منصوبہ 50:50 قرضہ اور ایکویٹی کے ماڈل پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر دسمبر 2025 میں شروع ہونے کی توقع ہے، اور تجارتی آپریشنز 2028 میں شروع کرنے کا ہدف ہے۔ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے تقریباً 1 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن 300 ملین ڈالر فراہم کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید