• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکہ تجارتی ڈیل، اگست میں دو طرفہ تجارت پر کیا اثر پڑا؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان اورامریکہ کےدرمیان حالیہ تجارتی ڈیل کےبعد اعداد و شمار سامنےآگئے۔اگست2025میں سالانہ بنیادوں پرپاک امریکہ دوطرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق گذشتہ ماہ امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکمی ہوئی۔اگست2025میں سالانہ بنیادوں پرپاکستان کی امریکہ سےدرآمدات 3فیصد کم ہوئیں۔ پاکستان اورامریکہ کےدرمیان اگست 2025میں دوطرفہ تجارت 61کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہی۔ دونوں ممالک کےدرمیان اگست 2024میں دوطرفہ تجارت69 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تھی۔گذشتہ ماہ پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات50کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اگست2024میں پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات کاحجم 57کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔ گذشتہ ماہ پاکستان کی امریکہ سے درآمدات 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید