• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 9 فیصد شرح نمو، صنعت کے بھرپور احیا کا اشارہ

اسلام آباد ( اسرار خان ) پاکستان کےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے جولائی 2025 میں سال بہ سال 8.99فیصد کی شرح نمو دکھائی ہے ۔ اس سےصنعت کی جانب سے بھرپور احیا کا اشارہ مل رہا ہے جو کہ کمزور طلب اور زیادہ لاگت کی وجہ سےخبراب صورتحال کا شکار تھیں۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر جون سے 2.6 فیصد پیداوار بڑھی ہےجو کہ آٹو موبائیلز، پٹرولیم مصنوعات، سیمنٹ اور غذا کے سیکٹر مین ہونے والی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ تاہم مشروبات، لکڑی کی مصنوعات، کیمیکل، لوہا اور فولاد کی اشیا اور دھات سازی و مشینری و آلات بنانے کی صنعت میں مسلسل تنزلی برقرار ہے۔ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ( ایل ایس ایم ) کا شعبہ ملک کی تقریباً 68 فیصد مجموعی مینوفیکچرنگ کا ذم ہ دار ہے اور ملک کے جی ڈی پی میں اس کا حصہ 8 فیصد ہے ۔ اسے گرتی ہوئی داخلی طلب اور بڑھتی ہوئی قرض کی لاگت اور غیر متسلسل توانائی پالسییوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے چیلنز کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید