• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں پانی کی سطح گرنا شروع، بڑھتے سیلاب و بڑے نقصانات کا خطرہ ٹل گیا

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)دریائے سندھ میں پانی کی سطح گرنا شروع ہوگئی بڑھتےسیلاب اور بڑے نقصانات کاخطرہ ٹل گیا گذشتہ 36گھنٹوں کے دوران گڈو کے مقام پر دریائے سندھ میں10 ہزار کیوسک پانی کی کمی رکارڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں بڑے سیلاب اور بڑے نقصانات کاخطرہ ٹل گیا ہے محکمے آبپاشی کےذرائع کے مطابق گذشتہ 36گھنٹوں کے دوران گڈو کے مقام پر دریائے سندھ میں 10ہزار کیوسک پانی کی کمی رکارڈ کی گئی ذرائع کے مطابق دریائےسندھ میں سیلابی ریلوں کی مزید کمی ہوگی جس کی وجہ سے آنے والے نئے ہفتے کے دوران دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال نارمل ہوجائے گی دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے بچاؤبند مضبوط ہیں کسی جگہ سے بھی بند ٹوٹنے کاکوئی خطرہ نہیں ہے بچاؤبندوں کی حفاظت پر مامور عملہ ہائی الرٹ ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دریائے سندھ کا موجودہ سیلابی ریلا خیر خیریت سے گذر کربحیرہ عرب میں جاکر گرے گا تاہم سندھ حکومت بچاؤبندوں کی حفاظت کے مکمل انتظامات کررکھے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید