کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے تمام امت مسلمہ کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنا ہوں گے، فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، اسلامی ملکوں میں اسرائیلی اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ہی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے میں مدد مل سکے گی،اسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔اقوام متحدہ نے پہلی بار غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔